خوراک کی ذخیرہ اندوزی: عالمی تجارتی تنظیم کی وزارتی میٹنگ ناکامی کے دہانے پر

 13 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

بیونس آئرس میں عالمی تجارتی تنظیم ’ڈبلیو ٹی او ‘کی 11 ویں وزارتی میٹنگ بظاہر اپنی ناکامی کے دہانے پر ہے کیونکہ امریکہ نے غذا کی  ذخیرہ اندوزی کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ ای اہلکار کے بیان کے حوالے سے ، پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ کانفرنس کے تیسرے روز معاون امریکی تجارتی نمائندے شرون لوریٹسیا نے کہا کہ مستقل حل امریکہ کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

بھارت کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ مستقل حل بہت ضروری ہے اور اس میں ناکامی ایک مستحکم کثیر ملکی تجارتی ادارے کی ساکھ کو متاثر کرے گی۔ صنعت و تجارت کے وزیر سریش پربھو کی سربراہی والے بھارتی وفد جی-33 گروپ کے تعاون سے ، مستقل حل کے لئے پرزور کوشش کررہا ہے جو عالمگیر سطح پر 80 کروڑ افراد کی بسر اوقات کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔یہ کانفرنس ، جو اتوار کو شروع ہوئی تھی، آج ختم ہورہی ہے۔ ڈبلیو ٹی او  ارکان موقف میں خاطر خواہ تبدیلی کے لئے بہت کم وقت بچا ہے۔

عالمی تجارتی ضابطوں کی رو سے، کوئی بھی ڈبلیو ٹی او  رکنی ملک خوراک سے متعلق سبسڈی بل1986-88 کے مقررہ شرح کی بنیاد پر، پیداوار کی 10 فیصد قیمت کی حد نہیں توڑ سکتا۔ بھارت نے تازہ ترین صورتحال پر گہری ناامیدی کا اظہار کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں، امریکہ کا نام لئے بغیر ، کہا گیا ہے کہ بھارت اس بات پر حیران اور مایوس ہے کہ ارکان ممالک کی بھاری اکثریت کی حمایت کے باوجود ایک اہم ملک دنیا کے غریب ترین ملکوں میں بھکمری کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لئے اپنے دو سال پہلے کئے گئے وعدے سے مکر گیا ہے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking