امریکہ کا پاکستان سے دہشت گرد گروپوں سے تعلقات میں تبدیلی لانے کامطالبہ

 14 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اسلام آباد کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پاکستان نے حقانی نیٹ ورک اور دوسرے دہشت گردگروپوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں تبدیلی لانے کا عمل شروع نہیں کیا تو وہاں کی سیاسی قیادت ملک پر سے اپنا کنٹرول کھودے گی۔ واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت سے دہشت گرد گروپوں کو اپنی سرزمین پر محفوط پناہ دے رکھی ہے اور ان گروپوں کا سائز اور انکا اثر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کیساتھ اپنے تعلقات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ جناب ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے بھی دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے امریکہ اس کے ساتھ کام کرناچاہتا ہے لیکن پاکستان کو پہلے حقانی نیٹ ورک اور دوسرے دہشت گرد گروپوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں تبدیلی لانے کے عمل کو شروع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہند۔ بحرالکاہل کو آزاد دیکھنا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے ہندوستان کیساتھ بات چیت میں اضافہ کردیا ہے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking