اقوام متحدہ جنرل اسمبلی : یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا امریکی فیصلہ مسترد

 23 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد منظور کر کے امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کو مسترد کر دیاہے ۔ بھارت سمیت 128 ملکوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، 9 ملکوں نے اس کی مخالفت کی جبکہ 35 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرار داد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یروشلم حتمی درجہ طے کئے جانے کا معاملہ ہے جسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا ہے۔ قرارداد کی حمایت کرنے والے ملکوں نے امریکی صدر ڈونل ٹرمپ  کی اس دھمکی کو نظر انداز کر دیا کہ وہ قرار داد کے مسودے کی حمایت کرنے والے ملکوں کے لئے مالی امداد روک دیں گے ۔ اُدھر ٹرمپ کے فیصلے کی پرزور انداز سے حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکّی ہیلی  نے خبر دار کیا کہ امریکہ ان ملکوں کے لئے سرمائے کی فراہمی روک سکتا ہے جنہوں نے یروشلم کے بارے میں اس کے اقدام کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے ۔ بھارت نے اگر چہ نیو یارک میں جنرل اسمبلی میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا لیکن جب ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا تو بھارت نے یہ کہا تھا کہ فلسطین کے بارے میں اس کا موقف آزادانہ اور ہمیشہ ایک ہی رہا ہے۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking