اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل نے شمارلی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی

 23 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

قوام متحدہ سیکورٹی کونسل نے شمارلی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی ہے۔ اس سے شمالی کوریا کے میزائل اور نیوکلیائی پروگراموں کو تیل کی اہم سپلائی روک دی جائے گی۔ کونسل نے متفقہ طورپر امریکہ کی ایک قرار داد کو منظور کیا جس میں غیر ملکوں میں کام کرنے والے اور کم جونگ اُن نظام کے لئے پیسے کمانے والے شمالی کوریا کے ورکروں کی وطن واپسی کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

اس سال شمالی کوریا پر تیسری بار پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور شمالی کوریا ایسا کوئی اشارہ نہیں دے رہے ہیں کہ وہ کوریائی جزیرے کے بحران کو ختم کرنے کے لئے بات چیت کرنے کے خواہشمند ہیں۔

پچھلے مہینے شمالی کوریا کے ذریعہ ایک بین براعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے جواب میں یہ اقدام کیا گیا ہے جس سے امریکہ پر پیونگ یانگ کی طر ف سے ایک نیوکلیائی حملے کے خطرے میں اس کی پیش قدمی کا پتہ چلتا ہے ۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking