بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام سے متعلق دائر توہین عدالت کی تمام درخواستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ درخواستیں 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کو روکنے میں ناکامی پر اتر پردیش حکومت اور اس کے کچھ اہلکاروں کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے اور 2019 میں رام مندر کے معاملے پر آنے والے فیصلے کو دیکھتے ہوئے توہین عدالت کی یہ درخواستیں بند کر دی گئی ہیں۔
جسٹس سنجے کشن کول کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے ان تمام مقدمات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ مقدمہ اسلم بھورے نے دائر کیا تھا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں درخواست گزار اسلم بھورے کی موت 2010 میں ہوئی تھی۔
عدالت نے ایڈوکیٹ ایم ایم کشیپ کے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا کہ درخواست گزار کی جگہ ایمیکس کیوری کو لایا جائے۔ بابری مسجد کو جنونی ہندوؤں نے 6 دسمبر 1992 کو منہدم کر دیا تھا۔
2019 میں اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا۔ جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے 40 دن تک اس کی سماعت کی اور 1045 صفحات پر مشتمل فیصلہ متفقہ طور پر دیا گیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بابری مسجد کے مقام پر عبادت کا حق دینے اور مسجد کے لیے دوسری جگہ پر پانچ ایکڑ اراضی دینے کے ساتھ ہی مندر کی تعمیر کا راستہ صاف کر دیا تھا۔
بعد میں، بھارت کی بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت (نریندر مودی حکومت) نے جسٹس رنجن گوگوئی کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھیجا، جس پر چاروں طرف سے کافی تنقید ہوئی۔
جبکہ 2020 میں ایک اور فیصلے میں، بابری مسجد کے انہدام کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی سمیت تمام 32 ملزمان کو عدالت نے عدم ثبوت کی وجہ سے بری کر دیا تھا۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
15 Nov 2025
٢٠٢٥کے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو عبرتناک شکست کیوں ہوئی؟: تجزیہ
٢٠٢٥کے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو عبرتناک شکست کیوں ہو...
12 Nov 2025
لائیو: نئی دہلی، اسلام آباد میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بھارت، پاکستان نے تحقیقات شروع کر دیں
لائیو: نئی دہلی، اسلام آباد میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بھارت، پا...
11 Nov 2025
دہلی لال قلعہ دھماکہ براہ راست: 13 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں دہشت گردی کا قانون نافذ
دہلی لال قلعہ دھماکہ براہ راست: 13 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں...
05 Aug 2025
کم از کم چار افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ سیلاب کے نتیجے میں شمالی ہندوستان کے گاؤں متاثر ہوئے
کم از کم چار افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ سیلاب کے نتیجے میں شمالی ہند...
12 Jun 2025
ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 240 سے زائد افراد سوار تھے
ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 240 سے ...