کھلی جیلوں کے قیام کا معاملہ

 13 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

پریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈائریکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی ایک میٹنگ بلائیں تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے کہ آیا ملک بھر میں کھلی جیلیں قائم کی جاسکتی ہیں۔ جزوی طور پر کھلی اور پوری طرح کھلی جیلوں میں، مجرموں کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ جیل کے باہر کام کر کے اپنی روزی روٹی کمائے اور شام کو جیل واپس آجائے۔

عدالت نے کل وزارت سے کہا ہے کہ وہ سبھی ریاستوں کو ایک مراسلہ بھیجے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے جوابات بھیجیں کہ آیا وہ کھلی جیلیں قائم کرنے کی خواہشمند ہیں اور وہ ان کا بندوبست کیسے کریں گی۔عدالت نے کہا کہ ریاستیں اس سلسلے میں چار ہفتے کے اندر اندر جواب دیں گی ، جس کے بعد اس معاملے پر بات چیت کے لئے فروری کے پہلے ہفتے میں ایک میٹنگ ہوگی۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/