بھارت ۔چین مضبوط تعلقات دونوں ملکوں کے ساتھ مفادات کے ساتھ دنیا کے لئے بھی اہم ہے

 23 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ بھارت۔چین مضبوط تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کےباہمی مفادات بلکہ خطے اور دنیا کےلئے بھی اہم ہیں۔ جناب مودی نے یہ بات چین کے اسٹیٹ کونسلر یانگ جیئ چی سے ملاقات کے دوران کہی۔ جناب جیئ چی نے کل نئی دہلی میں وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ میٹنگ کے دوران جناب جیئ چی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے سرحد کے سوال پر بھارت اور چین کے خصوصی نمائندوں کے درمیان بیسویں دور کی بات چیت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،جوکہ آج دن میں ہوئی تھی۔ جناب مودی نے اس سال ستمبر میں برکس کی نویں سربراہ بات چیت کے لئے ژیامن کے دورے اور وہاں صدر شی جن پنگ سے اپنی ملاقات کو یا د کیا ۔ جناب جیئ چی نے وزیراعظم سے صدر جن پنگ اور وزیراعظم لی کیکیانگ کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking