بجلی کی کھپت کم کرنے کی غرض سے ایک ماحول دوست قدم کے طور پر بھارتی ریل نے اگلے سال مارچ تک سبھی اسٹیشنوں کو سوفیصد ایل ای ڈی بلب سے روشن کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ ریلوے کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ ریلوے عملہ کی کالونیوں، اسٹیشنوں اور پلیٹ فارم پر سوفیصد ایل ای ڈی لائٹ دستیاب کرانے پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔توانائی کے اعتبار سے کفایتی روشنی فراہم کرنے کا یہ ایک بڑا قدم ہے جس سے ماحولیات کے تحفظ میں بھی کافی مدد ملے گی۔ اس سے ٹرینوں کو چلانے میں استعمال ہونے والی توانائی کے علاوہ استعمال ہونے والی مجموعی توانائی کی تقریباً 10 فیصد کھپت کم ہوگی۔ اس سے 240 ملین یونٹ بجلی اور ریلوے کو سالانہ تقریباً 180 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ اس سال نومبر تک تقریباً تین ہزار پانچ سو ریلوے اسٹیشنوں کو پہلے ہی سوفیصد ایل ای ڈی لائٹ فراہم کی جاچکی ہیں۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
21 Apr 2026
ہندوستان: برائے نام جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت
ہندوستان: برائے نام جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت
07 Apr 2026
امراوتی آندھرا پردیش کا مستقل دارالحکومت بن گیا، سی ایم نائیڈو نے کیا کہا؟
امراوتی آندھرا پردیش کا مستقل دارالحکومت بن گیا، سی ایم نائیڈو نے ...
15 Nov 2025
٢٠٢٥کے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو عبرتناک شکست کیوں ہوئی؟: تجزیہ
٢٠٢٥کے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو عبرتناک شکست کیوں ہو...
12 Nov 2025
لائیو: نئی دہلی، اسلام آباد میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بھارت، پاکستان نے تحقیقات شروع کر دیں
لائیو: نئی دہلی، اسلام آباد میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بھارت، پا...
11 Nov 2025
دہلی لال قلعہ دھماکہ براہ راست: 13 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں دہشت گردی کا قانون نافذ
دہلی لال قلعہ دھماکہ براہ راست: 13 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں...