جادھو کو فی الحال پھانسی پر لٹکائے جانے کا خطرہ نہیں: پاکستان

 23 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

پاکستان نے کہا ہے کہ مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو فی الحال  پھانسی پر لٹکائے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور ان کی اہلیہ اور والدہ سے ان کی ملاقات کا بندوبست خالص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ جادھو کی رحم کی درخواستیں اب بھی التوا میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جادھو کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات، 25 دسمبر کو اسلام آباد میں اسلامی روایات اور خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوگی۔ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بھارت کے اس فیصلے کا منتظر ہے کہ وہ جادھو کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ ان کی بات چیت کے وقت میڈیا کو اجازت دیتاہے یا نہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے بدھ کو نئی دلی میں جادھو کی والدہ اوراہلیہ کو ویزا جاری کیا تھا جنہیں پاکستان نے جاسوس اور دہشت گردی کے الزمات میں موت کی سزا رکھی ہے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking