آخری کرکٹ ٹسٹ میں بھارت ہمالیائی اسکور کی جانب

 03 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

نئی دلّی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ میچ میں دوسرے دن اتوار کو بھارت نے لنچ کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں پانچ وکٹ پر پانچ سو اُنیس رن بنالئے ہیں۔ کپتان وراٹ کوہلی دو سو چالیس رن بناکر اور اشون چار رن بناکر کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح بھارت نے اپنے کل کے اسکور تین سو اکہتّر سے آگے کھیلنا شروع کیا اور لنچ وقفہ سے عین قبل  روہت شرما پینسٹھ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلے دن کپتان کوہلی نے مرلی وجے کے ساتھ اپنی بیسویں سنچری بنائی اور اب وہ ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ نیز وہ ایسے پہلے بین الاقوامی کپتان بن گئے ہیں جنھوں نے تین میچوں کی سیریز میں لگاتار تین سنچریاں بنائی ہیں۔ کھیل کے پہلے دن سلامی بلے باز مرلی وجے ایک سو پچپن رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/