کسی بھی شعبے کے بینک کو بند کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے: حکومت

 23 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

حکومت نے کہاہے کہ کسی بھی شعبے کے بینک کو بند کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔ اس معاملے پر افواہوں کو مسترد کرتے  ہوئے مالی خدمات کے سکریٹری راجیو کمار نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ بینکوں میں دو لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ پونجی ڈال کر بینکوں کو مستحکم کیا جائے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری شعبے کے بینکوں کے لئے اصلاح کے ایک خاکے پر ثابت قدمی سے عمل کیا جارہاہے۔

بھارتیہ ریزرو بینک نے، بینک آف انڈیا سمیت کچھ بینکوں کے خلاف فوری اصلاحی قدم پی سی اے شروع کیا تھا۔ ریزرو بینک نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ پی سی اے لائحہ عمل کا مقصد عام لوگوں کے لئے بینکوں کی معمول کی کارکردگی میں مشکلات پیدا کرنا نہیں ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریزرو بینک ، اپنے نگرانی کے لائحہ عمل کے تحت بینکوں کی مضبوط مالی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف اقدامات اور طریقوں کا استعمال کررہاہے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking