امریکہ کی نئی قومی سلامتی حکمت عملی پر چین اور روس کی تنقید

 20 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

چین اور روس نے امریکہ کی نئی قومی سلامتی کی حکمت عملی کی سخت نکتہ چینی کی ہے جس میں دونوں ملکوں کو امریکی مفادات کو چیلنج کرنے والے مسابقت کار ملک قرار دیا گیاہے۔ چین نے کل کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کی گئی نئی حکمت عملی سے سرد جنگ کی دہنیت کا اظہار ہوتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہو چیونینگ نے کہاہے کہ وہ امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ جان بوجھ کر چین کے کلیدی ارادوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بند کرے اور پرانے نظریات کو ترک کرے جو سرد جنگ کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ورنہ اِس سے نہ صرف اُس کو خود کو نقصان ہوگا بلکہ دوسروں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

روس نے بھی ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کی نکتہ چینی کی ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکو نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ امریکہ کی نئی سکیورٹی حکمت عملی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یک قطبی دنیا کے نظریے کو چھوڑنے کے حق میں نہیں ہے اور وہ کثیر قطبی دنیا کےلئے احترام نہیں رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے نئے قومی سلامتی کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا جس میں امریکی اقتصادی مفادات کو ترجیح دینے اور قوت کے ذریعے امن کے حصول کا وعدہ کیاہے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

Al Jazeera English | Live


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

Copyright © 2024 IBTN Al News All rights reserved. Powered by IBTN Media Network & IBTN Technology. The IBTN is not responsible for the content of external sites. Read about our approach to external linking